مقررہ رولز آف بزنس 2011ء کے مطابق محکمہ خصوصی تعلیم کے کام درج ذیل ہیں:
خصوصی تعلیم کے لیے قانون سازی اور پالیسی کی تشکیل
خصوصی بچوں کی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت سے متعلق معاملات کو سنبھالنا
خصوصی تعلیم کے اساتذہ کے لیے تربیتی پروگرام
بریل کتب اور پڑھنے کے دیگر مواد کی اشاعت
خصوصی تعلیم کے نصاب کی تشکیل
خصوصی بچوں کے لیے کھیلوں کی سرگرمیوں کا اہتمام
عوامی آگہی کیلئے مہم چلانا، خصوصی بچوں کا سماجی انضمام، انہیں دوستانہ ماحول کی فراہمی بشمول ان کی معاشی بحالی
خصوصی تعلیم کے لیے ایکسی لینس سینٹرز، تحقیقی مراکز کا قیام
بجٹ، اکاؤنٹس اور آڈٹ کے معاملات کی نگرانی
محکمہ کے لیے اسٹورز اور کیپٹل گڈز کی خریداری کے معاملات کی دیکھ بھال
خدمات اور جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کو سونپے گئے معاملات کے علاوہ سروس کے معاملات کی نگرانی
پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن (پروموشن اینڈ رجسٹریشن) آرڈیننس 1984ء اور اس کے تحت بنائے گئے قواعد
مندرجہ بالا امور سے متعلقہ اور ذیلی معاملات کی نگرانی