اکثر پوچھے گئے سوالات

عمومی سوالات 
    خصوصی تعلیم کے ادارے کہاں قائم ہیں؟
    خصوصی تعلیم کے اداروں میں کونسی خدمات/سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں؟
  کیا تعلیم کے عام اداروں میں نابینا طلباء کے لئے بریل کتب دستیاب ہیں؟
    خصوصی تعلیم کے اداروں میں اساتذہ کی تربیت کے لئے کن تدریسی ایریاز کو ترجیح دی جاتی ہے؟
    کیا خصوصی بچوں کو معذوری کا کوئی سرٹیفکیٹ جاری کیا جاتا ہے؟
    کیا خصوصی طلباء کے والدین کی رہنمائی اور مشاورت کے لیے کوئی خدمت ہے؟
   کیا خصوصی تعلیم کے اداروں میں تھراپی کی خدمات دستیاب ہیں؟
   کیا ڈائریکٹوریٹ آف سپیشل ایجوکیشن خصوصی بچوں کی خدمت میں دلچسپی رکھنے والے عام لوگوں کو کوئی سرٹیفکیٹ جاری کرتا ہے؟
    کیا سلو لرنر طلباء کے لیے کوئی ادارہ ہے؟ وہ کہاں کام کر رہے ہیں؟
    کیا پنجاب میں سپیشل ایجوکیشن کے اداروں میں زیر تعلیم خصوصی طلباء کے لیے کوئی امتحانی نظام موجود ہے؟
خصوصی تعلیم کے ادارے کہاں قائم ہیں؟
خصوصی تعلیمی ادارے ڈویژن، ضلع اور تحصیل کی سطح پر قائم کئے گئے ہیں۔ 
خصوصی تعلیم کے اداروں میں کونسی خدمات/سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں؟
مفت تعلیم، مفت بریل کتابیں، مفت پک اینڈ ڈراپ، 800 روپے ماہانہ وظیفہ، مفت یونیفارم، بصارت سے محروم طلباء کے لیے مفت بورڈنگ اور رہائش اور سماعت سے محروم بچوں کے لیے مفت بورڈنگ جیسی خدمات/ سہولیات۔
کیا تعلیم کے عام اداروں میں نابینا طلباء کے لئے بریل کتب دستیاب ہیں؟
ڈائریکٹر سپیشل ایجوکیشن، پنجاب کی منظوری سے جنرل ایجوکیشن کے سکولوں/کالجوں میں زیر تعلیم بصارت سے محروم طلباء کو بریل کتابیں فراہم کی جاتی ہیں ۔
خصوصی تعلیم کے اداروں میں اساتذہ کی تربیت کے لئے کن تدریسی ایریاز کو ترجیح دی جاتی ہے؟
بصری و سمعی محرومی کے شعبوں میں تربیت گورنمنٹ ٹریننگ کالج فار دی ٹیچرز آف بلائنڈ، لاہور اور گورنمنٹ ٹریننگ کالج فار دی ٹیچرز آف ڈیف، لاہور میں فراہم کی جا رہی ہے جہاں بی ایس (آونر) (خصوصی ضروریات) بصری معذوری میں ایم اے، ڈیف میں ٹیچنگ ڈپلومہ، ایم  ایڈ(خصوصی تعلیم)، ایم اے (خصوصی تعلیم) اور اسپیچ اینڈ لینگویج تھراپی میں ایک سالہ ڈپلومہ کا پروگرام دستیاب ہے۔
کیا خصوصی بچوں کو معذوری کا کوئی سرٹیفکیٹ جاری کیا جاتا ہے؟
معذوری کی تشخیص کے لیے ہر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈسٹرکٹ ڈس ایبلٹی اسیسمنٹ بورڈ موجود ہیں جن کی نگرانی محکمہ سماجی بہبود کر رہا ہے۔
کیا خصوصی طلباء کے والدین کی رہنمائی اور مشاورت کے لیے کوئی سروس فراہم کی جا رہی ہے؟
جی ہاں، ہر خصوصی تعلیمی مرکز/اسکول میں  ماہر نفسیات کی خدمات دستیاب ہیں جو وہاں زیرِ تعلیم خصوصی بچوں کے والدین کو رہنمائی اور مشاورت فراہم کر رہے ہیں۔
کیا خصوصی تعلیم کے اداروں میں تھراپی کی خدمات دستیاب ہیں؟
جی ہاں، خصوصی طلباء کے لئے کئی اقسام کی تھراپی مہیا کی  جاتی ہے جیسے کہ سپیچ تھراپی (سمعی معذوری)، موسیقی (بصری معذوری/ جسمانی معذوری/ ذہنی معذوری)، پلے تھراپی (ہر قسم کی معذوری)، فزیو تھراپی (جسمانی معذوری) وغیرہ۔
کیا ڈائریکٹوریٹ آف سپیشل ایجوکیشن خصوصی بچوں کی خدمت میں دلچسپی رکھنے والے عام لوگوں کو کوئی سرٹیفکیٹ جاری کرتا ہے؟
جی ہاں، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپیشل ایجوکیشن، پنجاب، لاہور بریل پرافیشینسی ٹیسٹ کا اہتمام کرتا ہے اور عام عوام/پیشہ ور افراد  میں کوئی بھی گریجویٹ اس کے لیے درخواست دے سکتا ہے۔
کیا سلو لرنر طلباء کے لیے کوئی ادارہ ہے؟  یہ ادارے کہاں کام کر رہے ہیں؟
جی ہاں، محکمہ خصوصی تعلیم کے انتظامی کنٹرول کے تحت سلو لرنرز کے لیے الگ ادارے بھی کام کر رہے ہیں۔ یہ ادارے پنجاب کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز  میں کام کر رہے ہیں۔
کیا پنجاب میں سپیشل ایجوکیشن کے اداروں میں زیر تعلیم خصوصی طلباء کے لیے کوئی امتحانی نظام موجود ہے؟
جی ہاں، ڈائریکٹوریٹ جنرل  آف سپیشل ایجوکیشن، پنجاب ایک امتحانی سیل کے ذریعے پرائمری اور مڈل سطح کے امتحانات کا انعقاد کرتا ہے۔