محکمہ سپیشل ایجوکیشن پنجاب نے ، الحمراء آرٹ کونسل کے تعاون سے لائیو ڈیزائن کمپیٹیشن اور آرٹ ایگزیبیشن کا اہتمام کیا جس میں خصوصی طلباء اور ان کے اساتذہ کے ساتھ ساتھ لاہور کے نمایاں تخلیقی آرٹ اداروں سے عام بچوں نے بھی شرکت کی اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا -
"تنوع کے اندر تخلیقی صلاحیت" کے عنوان سے منعقدہ لائیو ڈیزائن مقابلے کی تقسیم انعامات کی تقریب آج مورخہ ۱۱ جولائی کو الحمراء آرٹ کونسل میں ادبی بیٹھک میں منعقد ہوئی، جس میں پنجاب بھر کے مختلف اداروں سے خصوصی طلباء اور عام طلباء نے اپنے والدین اور اساتذہ کے ساتھ شرکت کی اور ان کی غیر معمولی بصری فن کی مہارت کو سراہا گیا۔
تقریب کی اہم جھلکیاں:
. اس تقریب میں پنجاب بھر کے عام و خاص طلباء کی طرف سے خصوصی طلباء کی سکول بسوں کے لیے بنائے گئے ڈیزائنز کی نمائش کی گئی، جو شمولیاتی معاشرے کی طرف ایک خوش آئند اور خوشگوار سفر کو فروغ دیتا ہو۔
اسٹیٹ آف دی آرٹ پنجاب آٹزم اسکول اینڈ ریسورس سینٹر کے لیے لوگو ڈیزائن کیئے گئے، جو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ایک فلیگ شپ پروجیکٹ ہے، اور مقابلے کا مقصد پنجاب کے پہلے آٹزم سکول کیلئے حسی دوستانہ اور جامع بصری شناخت بنانا تھا۔
نیشنل کالج آف آرٹس، پنجاب یونیورسٹی آرٹ ڈیپارٹمنٹ، پنجاب کالج، لاہور، یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی، لکاس، دی کریسنٹ ماڈل سکول، حمزہ فاؤنڈیشن اکیڈمی اور بہت سے گورنمنٹ خصوصی تعلیمی اداروں نے اپنی فنی اور تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لیے حصہ لیا۔
پنجاب کے 13 سے زائد اضلاع سے خصوصی طلباء نے شرکت کی۔ ڈگری کالج آف سپیشل ایجوکیشن، بہاولپور، اور لاہور نے پہلی دو پوزیشنیں حاصل کیں اور گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول آف سپیشل ایجوکیشن گجرات کی دو طالبات نے مقابلے میں دو پوزیشنیں حاصل کیں۔
ڈیزائن کے مقابلے میں معاشرے میں معذوری کی ایک مثبت تصویر کو اجاگر کیا گیا اور شمولیت کی اہمیت کو فروغ دیا گیا ۔
مقابلے میں پہلی۔دوسری اور تیسری پوزیشن لینے والے طلباء کو نقد انعامات اور سرٹیفیکیٹس سے نوازا گیا۔ اور طلباء کو حوصلہ افزاٸ کے انعامات سے بھی نوازا گیا۔
یہ تقریب سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن محمد خان رانجھا کی ایک کاوش ہے، جو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق ہے، اور ایک جامع معاشرے کی تعمیر کی طرف ایک اہم قدم بھی ہے۔
ایونٹ نے عام اور خاص تمام طلباء کو اکٹھا ہو کر ایک ہی پلیٹ فارم سے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار کرنے کا موقع دیا اور ایک جامع ماحول میں فنکارانہ اظہار اور مہارت کو فروغ دیا۔
آج کی نمائش کے مہمان خصوصی، سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن جناب محمد خان رانجھا، ایک جامع ماحول میں فنکارانہ اظہار اور ہنر کو فروغ دینے، عام اور خاص طلباء کو ایک ساتھ لانے کے لیے ان کے بصیرت انگیز اقدام کے لیے تعریف کے مستحق ہیں۔"
توقیر حیدر کاظمی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹ کونسل الحمرا، شعیب خان جدون، ڈائریکٹر جنرل سپیشل ایجوکیشن، غلام مرتضیٰ، ڈائریکٹر ایڈمن، زاہد مجید، ڈائریکٹر پلاننگ، جمال عبدالنافع، ڈائریکٹر اکیڈمک ، کامران افتخار لون، ایجوکیشن سپیشلسٹ، یونیسیف، ڈاکٹر عاصمہ ناہیداور ڈاکٹر خولہ منور منہاس، ڈپٹی ڈائریکٹرنصاب ,حاجرہ محمود, انچارج آرٹ گیلری کا شکریہ جنہوں نے اس تقریب کے انعقاد میں اہم کردار ادا کیا اور اپنی شرکت سے اسے کامیاب