لاہور (۔۔۔۔) وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز کی قیادت میں خصوصی بچوں کی تعلیم میں تاریخی پیش رفت
پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار خصوصی تعلیم میں بین الاقوامی اشتراک
برٹش کونسل اور سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں معاہدہ
برٹش کونسل اور محکمہ خصوصی تعلیم کے درمیان LOI پر دستخط
معاون خصوصی برائے سپیشل ایجوکیشن ثانیہ عاشق کی کنٹری ڈائریکٹر برٹش کونسل جیمز ہیمپسن کو حکومت پنجاب کے اقدامات پر بریفنگ
برٹش کونسل کی خصوصی تعلیم میں تکنیکی معاونت کی یقین دہانی
تقریب میں سکول کنیکٹ پروگرام کے تحت نمایاں اسکولوں کے سربراہان کو ایوارڈز آف ایکسیلنس بھی دیئے گئے
خصوصی بچوں کی تعلیم اور تربیت حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ ثانیہ عاشق
اساتذہ کے لیے بین الاقوامی تربیتی تبادلہ پروگرام ناگزیر ہے۔ ثانیہ عاشق
آٹزم اور شمولیاتی تعلیم کے لیے برطانیہ کے تجربات سے استفادہ چاہتے ہیں۔ ثانیہ عاشق
ہر بچے کو تعلیم، صحت اور باوقار زندگی دینا وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا مشن ہے۔ ثانیہ عاشق
خصوصی بچوں کے لیے پنجاب میں بااختیار بنانے کی نئی راہ متعین کرنے میں
بھرپور تعاون کریں گے۔ جیمز ہیمپسن