معاونِ خصوصی وزیراعلیٰ برائے سپیشل ایجوکیشن ثانیہ عاشق نے پنجاب آٹزم اسکول اینڈ ریسورس سینٹر کے سائٹ کا دورہ کیا جو تکمیل کے آخری مراحل میں ہے

07 Oct, 2025

معاونِ خصوصی وزیراعلیٰ برائے سپیشل ایجوکیشن ثانیہ عاشق نے پنجاب آٹزم اسکول اینڈ ریسورس سینٹر کے سائٹ کا دورہ کیا جو تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ جدید سہولیات سے آراستہ اور بین الاقوامی آٹزم ماہرین کے مشورے سے ڈیزائن کیا گیا یہ منصوبہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اس وژن کی عکاسی کرتا ہے جس کے تحت صوبے میں بچوں کو عالمی معیار کی خصوصی تعلیم فراہم کی جا رہی ہے۔