مریم نواز اسکول اینڈ ریسورس سینٹر فار آٹزم میں فیز 2 کا باضابطہ آغاز، 72 نئے بچوں کا داخلہ، مفت یونیفارم تقسیم معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے خصوصی تعلیم ثانیہ عاشق نے سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن شعیب اقبال سید اور ڈی جی سپیشل ایجوکیشن لیفٹیننٹ ریٹائرڈ

مریم نواز اسکول اینڈ ریسورس سینٹر فار آٹزم میں فیز 2 کا باضابطہ آغاز، 72 نئے بچوں کا داخلہ، مفت یونیفارم تقسیم

معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے خصوصی تعلیم ثانیہ عاشق نے سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن شعیب اقبال سید اور ڈی جی سپیشل ایجوکیشن لیفٹیننٹ ریٹائرڈ محمد شعیب خان جدون کے ہمراہ مریم نواز اسکول اینڈ ریسورس سینٹر فار آٹزم کے فیز 2 پروگرام کا باضابطہ افتتاح کیا۔

تقریب میں نئے داخل ہونے والے 72 بچوں کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ تعلیم، تھراپی اور اسسمنٹ پلان ترتیب دیے جانے کا اعلان کیا گیا۔ ہر بچے کی انفرادی ضروریات کے مطابق پلاننگ اور فالو اپ سسٹم کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

والدین کو آٹزم کی علامات، تربیتی طریقہ کار اور گھریلو معاونت کے حوالے سے بھی راہنمائی فراہم کی گئی۔

اس موقع پر معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے کہا کہ یہ صرف ایک عمارت یا پروگرام نہیں، یہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا وہ وعدہ ہے جو آج پورا ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اس مشن میں والدین کا کردار ناقابلِ فراموش ہے اور ان کا ساتھ اور اعتماد ہی اس سفر کی اصل طاقت ہے۔ معاون خصوصی نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف آٹزم کا شکار بچوں کی نگہداشت اور مستقبل کے حوالے سے ہمیشہ فکرمند رہتی ہیں اور یہ ادارہ اسی فکر کا عملی اظہار ہے۔

شعیب اقبال سید سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن نے بتایا کہ بچوں کی تربیت کے لیے عالمی سطح پر تربیت یافتہ ماہرین کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں۔

لیفٹیننٹ ریٹائرڈ محمد شعیب خان جدون ڈی جی سپیشل ایجوکیشن نے کہا کہ آٹزم کا شکار بچوں کو معاشرے کا بہتر تربیت یافتہ، با اعتماد اور خود مختار فرد بنانا ہمارا اولین ہدف ہے