جائزہ

حکومت پنجاب کی جانب سے خصوصی تعلیم کے شعبے کی ترقی کو ایک اعلی ترجیحی فوکس ایریا قرار دیا گیا ہے۔ اس لیے صوبائی حکومت نے خصوصی بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں جن میں انرولمنٹ میں اضافہ، اساتذہ کی ملازمت، معذور طلبہ کیلئے سہولیات اور ہدایات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے سلسلہ وار سرگرمیوں کا آغاز شامل ہیں- 2003ء میں خصوصی تعلیم کے لیےقائم کردہ اس  ادارے نے  ایک آزاد محکمہ کے طور پر  شاندار نتائج حاصل کیے ہیں- 

ضرورت ہے کہ ان کوششوں کو مستحکم کیا جائےاور اہم شعبوں میں مزید پیش رفت کے لئے منصوبہ بندی کی جائے ۔ جس میں اس شعبے میں مستحکم ومتوقع مالی وسائل اور زیادہ سے زیادہ  خصوصی طلبہ کو تعلیمی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ معذور بچوں کے لئے تعلیم سے متعلق  پالیسی کی تشکیل، بین الاقوامی معیار کی پریکٹسز، پیشہ ورانہ تربیت، معذوروں کے لیے بین الاقوامی بحالی مرکز اور آئی ٹی لیبز کا قیام شامل ہے- 

محکمہ تعلیم بھی خصوصی تعلیمی اداروں/ مراکز کے نظام کو اپ گریڈ کرنے کے لئے پر عزم ہے تاکہ معذور طلباء کو ان کو گھر کی دہلیز پر معیاری خدمات بشمول مہارتوں کی نشوونما،  سماجی میل جول، معاشی خود مختاری ، تفریح اور کھیل وغیرہ فراہم کی جا سکیں تاکہ وہ معذوری کے باوجود مزید خود کفیل اور معاشرے کا فعال رکن بن سکیں-