سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن پنجاب محترمہ صائمہ سعید نے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں سپیشل ایجوکیشن کے اداروں کے مسائل سے آگاہ کیا۔

26 Oct, 2023

سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن پنجاب محترمہ صائمہ سعید نے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں سپیشل ایجوکیشن کے اداروں کے مسائل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن گوجرانوالہ کے 17 میں سے 8 ادارے کرائے کی نجی عمارتوں میں ہیں۔ ان کے لیے سرکاری اراضی درکار ہے تاکہ خصوصی بچوں کو بہتر تعلیمی سہولیات فراہم کی جا سکیں، جس پر کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے انہیں سرکاری اراضی کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی اور ڈویژنل پبلک سکول گوجرانوالہ کا دورہ کیا