محکمہ سپیشل ایجوکیشن پنجاب نے برٹش کونسل لاہوراور قاٸدٍاعظم اکیڈمی فار  ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ  کے تعاون سے21 نومبر, 2023کو ٹیچرز اور پروفیشنلز کے لیے ایک روزہ مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔

21 Nov, 2023

محکمہ سپیشل ایجوکیشن پنجاب نے برٹش کونسل لاہوراور قاٸدٍاعظم اکیڈمی فار  ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ  کے تعاون سے21 نومبر, 2023کو ٹیچرز اور پروفیشنلز کے لیے ایک روزہ مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔  ورکشاپ میں محکمہ خصوصی تعلیم اور  سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  کی تمام فیلڈز سے سینٸر اور جونٸیر اساتذہ کرام اور دیگر ماہرین نے حصہ لیا۔ اس ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد اساتذہ کے قابلیتی معیارات کی تشکیل کرنا تھا۔ تاکہ اداروں میں تدریس کے عمل کو بہتر بنایا جا سکے۔  سیشن کے آغاز میں  محترمہ صاٸمہ سعید سیکرٹری خصوصی تعلیم پنجاب  نے اداروں میں مثبت اصلاحات کے لیے ان معیارات کو لاگو کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ محترمہ صاٸمہ سعید نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوۓ بتایا کہ پاکستان دیگر ممالک میں وہ واحد ملک ہے جو بڑے پیمانے پر خصوصی بچوں کو مفت صحت و تشخیص سے متعلق سروسز اور معاونی آلات مہیا کر رہا ہے تاکہ یہ بچے عام بچوں کی طرح ہی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھ سکیں۔ انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتےہوۓ کہا کہ یہ بہت خوش آٸند بات ہے کہ دونوں محکمے مل کر ان خصوصی بچوں کی تعلیم اورمعاشرے میں بحالی پر کام کریں۔ سیشن میں محترمہ  آمنہ منیر, ڈائریکٹر جنرل سپیشل ایجوکیشن, محترمہ رخسانہ عاصم, ایجوکیشن پروگرام مینیجر ,محترمہ خولہ منہاس, ڈپٹی ڈائریکٹر (کریکولم)  اور برٹش کونسل سے ڈاکٹر دانیہ قا ضی  نے بھی شرکت کی۔ QAED سے محترمہ زاہدہ بتول, ڈپٹی ڈایریکٹر پلاننگ نے ورکشاپ کی قیادت کی ۔ یہ اقدام معیاری تعلیم اور خصوصی تعلیمی اداروں میں مثبت تبدیلی کے لیےمحکمہ خصوصی تعلیم  پنجاب کے عزم کو واضح کرتا ہے۔