آٹزم سپیکٹرم ڈس آرڈر کا شکار بچوں کی تعلیم اور بحالی کے لیے اساتذہ اور پیشہ ور افراد کی صلاحیتی تعمیر کے تربیتی پروگرام کی  اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا

30 Nov, 2023

آٹزم سپیکٹرم ڈس آرڈر کا شکار بچوں کی تعلیم اور بحالی کے لیے اساتذہ اور پیشہ ور افراد کی صلاحیتی تعمیر کے تربیتی پروگرام کی  اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں صاٸمہ سعید, سیکرٹری محکمہ خصوصی تعلیم,  آمنہ منیر, ڈاٸریکٹر جنرل,  خدیجةالکبریٰ, ایڈیشنل سیکرٹری, ذاہد مجید, ڈاٸریکٹر پلاننگ, غلام مرتضیٰ , ڈاٸریکٹر ایڈمن , خولہ منہاس, ڈپٹی ڈاٸریکٹر نصاب اور طاہرہ ابرار, پرنسپل اٍن سروس ٹیچرز ٹریننگ کالج لاہور نے شرکت کی۔ تقریب میں اساتذہ اور ماہرہن سے دورانٍ ٹریننگ  بنواۓ گۓ تدریسی و معاونی مواد و ماڈلز کی نماٸش بھی کی گٸ جسے سیکرٹری محکمہ خصوصی تعلیم نے سراہا ۔ یہ  ٹریننگ پروگرام گلوبل پارٹنرشپ فار ایجوکیشن اور یونیسیف  کے تعاون سے کروایا گیا جو کہ حکومتٍ پنجاب محکمہ خصوصی تعلیم کا ایک قابل ذکر اقدام ہے۔ محکمہ سپیشل ایجوکیشن پنجاب نے آٹزم سپیکٹرم ڈس آرڈر کا شکار بچوں کی تعلیم و تربیت کے لٸےپنجاب کے 10 اضلاع 30 اساتذہ اور ماہرین کو  منتخب کیا اور انہیں آٹزم کے شعبے سے وابسطہ ماہرین  کے ذریعے تربیت دی گئی ہے۔
خصوصی تربیت کا مقصد آٹزم سپیکٹرم ڈس آرڈر والے بچوں کی منفرد ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اساتذہ اور پیشہ ور افراد کو ضروری مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے۔ یہ 30 ٹرینی، جنہیں اب ماسٹر ٹرینرز کے طور پر سرٹیفکیٹ دیا گیا ہے، نہ صرف اپنے اسکولوں میں تعلیمی ماحول کو بہتر بنائیں گے بلکہ  اپنے متعلقہ اضلاع میں دوسرے اساتذہ اور پیشہ ور افراد کو تربیت فراہم کرنے کا کام بھی کریں گے، جو آٹزم کے شکار بچوں کی تعلیم اور بحالی پر وسیع پیمانے پر اثر ڈالنے میں معاون ہوگا۔
 سکریٹری  سپیشل ایجوکیشن محترمہ صائمہ سعید نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اپنی ٹیم اور ریسورس پرسنز کی لگن کو سراہا جنہوں نے تربیتی پروگرام کو موثر بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے تربیت یافتہ اساتذہ اور ماہرین سے خطاب کرتے ہوۓ فرمایا کے  اپنی پریکٹیکل ٹریننگ  کے بہترین استعمال کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں اور  فالو اپ کی اہمیت پر زور دیا، جس سے آٹزم سپیکٹرم ڈس آرڈر کے شکار بچوں کے لیے ایک معاون اور جامع تعلیمی ماحولیاتی نظام بنانے کے عزم کو تقویت ملے گی۔