وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے سپیشل ایجوکیشن محترمہ ثانیہ عاشق جبین نے سپیشل ایجوکیشن اداروں اور آٹزم یونٹ ملتان کا اچانک دورہ کیا اور تعلیمی معیار کو بہتر بنانے، اساتذہ کی تربیت اور علاج معالجے کی خدمات کی فراہمی کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔

02 Nov, 2024

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے سپیشل ایجوکیشن محترمہ ثانیہ عاشق جبین نے سپیشل ایجوکیشن اداروں اور آٹزم یونٹ ملتان کا اچانک دورہ کیا اور تعلیمی معیار کو بہتر بنانے، اساتذہ کی تربیت اور علاج معالجے کی خدمات کی فراہمی کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے ملتان میں سنٹر آف ایکسی لینس کے طور پر اپ گریڈ کیے جانے والے اسکول کا بھی معائنہ کیا تاکہ سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایم اینڈ آر کے کام کی پیش رفت کی نگرانی کی جا سکے۔ کمشنر ملتان ڈویژن، ڈی سی ملتان، ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی سپیشل ایجوکیشن، ڈپٹی ڈائریکٹر کریکولم سپیشل ایجوکیشن اور ڈی ای او سپیشل ایجوکیشن ملتان نے بریفنگ سیشن میں شرکت کی۔