16 Dec, 2024
وزیر اعلیٰ کی معاون خصوصی برائے سپیشل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ محترمہ ثانیہ عاشق جبین نے پنجاب بھر کے سپیشل ایجوکیشن اداروں کی مانیٹرنگ کو بہتر بنانے کے لیے ڈی جی خان، فیصل آباد، ساہیوال اور سرگودھا کے سپیشل ایجوکیشن کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز میں ٹیبلٹ تقسیم کیے ۔ اس موقع پر سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن محترمہ صائمہ سعید اور محترمہ شاہدہ فرخ نوید ڈائریکٹر جنرل سپیشل ایجوکیشن بھی موجود تھیں۔