اسپیشل اولمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتنے والے طالبعلم علی رضا نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے، معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے اسپیشل ایجوکیشن ثانیہ عاشق

13 Mar, 2025

اسپیشل اولمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتنے والے طالبعلم علی رضا نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے، معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے اسپیشل ایجوکیشن ثانیہ عاشق
علی رضا کے والدین، اساتذہ، ٹرینرز و کوچز کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، ثانیہ عاشق
اٹلی سے واپسی پر اسپیشل اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والوں بچوں کے اعزاز میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا جائے گا، ثانیہ عاشق
علی رضا جیسے بچے ہمارے ہیرو ہیں، یہ بچے اپنے گھر والوں، قوم، اور ہمارے ڈیپارٹمنٹ کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ ثانیہ عاشق
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز ایک ایسا پنجاب بنارہی ہیں جو خصوصی بچوں کا بھی اتنا ہو جتنا کسی اور کا، ثانیہ عاشق
وزیر اعلی پنجاب چاہتی ہیں کہ ان بچوں کو بہترین تعلیم اور بہترین مواقع فراہم کئے جائیں کیونکہ یہ ہمارا مستقبل ہیں۔ ثانیہ عاشق
انشاء اللہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے سیاسی تدبر کی بدولت خصوصی بچے اسی طرح عالمی سطح پر اپنا لوہا منواتے رہیں گے۔ ثانیہ عاشق 
اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خصوصی بچوں کی بہتری کے لئے کوشاں رہے گا، یہ ایک مشن ہے جس کی ذمہ داری وزیر اعلی نے دی۔ ثانیہ عاشق