22 Mar, 2025
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے پنجاب بھر میں خصوصی بچوں کے لیے عیدی بیگز، محکمہ سپیشل ایجوکیشن کے طلبہ میں 40 ہزار بیگز تقسیم کیے جائیں گے۔ معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب برائے خصوصی تعلیم ثانیہ عاشق نے لاہور میں سپیشل ایجوکیشن سنٹرز کا دورہ کر کے اور بیگ تقسیم کر کے مہم کا آغاز کیا۔