ہمارا پیغام

عام تعلیم کے برعکس خصوصی تعلیم خصوصی ضروریات والے بچوں کو تعلیم کی فراہمی کا عمل ہے۔ اس کے لیے منصوبہ بندی سے لے کر نگرانی کے مراحل  تک منظم اقدامات کی ضرورت ہے۔ سیکھنے کے لیے خصوصی چیلنجز میں بصری وسمعی خرابی، سیکھنے میں سست رفتاری و دقت کا سامنا اور جسمانی و ذہنی معذوری شامل ہیں۔خصوصی ضروریات کے حامل طلباء کی سیکھنے کی صلاحیت میں اضافی تعلیمی خدمات کی فراہمی، ٹیکنالوجی کے استعمال، خصوصی تدریسی امداد، قابل رسائی انفراسٹرکچر اور نفسیاتی طبی خدمات کے ذریعے اضافہ کیا جا سکتا ہے-

محکمہ خصوصی تعلیم، حکومت پنجاب 303 اداروں کے نیٹ ورک کے ذریعے سکول جانے کی عمر کے خصوصی بچوں کو بہت سی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ اسکولوں اور پیشہ ورانہ تربیتی مراکز کے علاوہ محکمہ بریل کتابوں کی بریل پرنٹنگ، اساتذہ کے لئے خصؤصی تعلیم میں قبل از ملازمت تربیت لیڈنگ ٹو  بی ۔ایس (اونر) اور ایم ایڈ ، خصوصی تعلیم کے اساتذہ کے لیے دورانِ ملازمت تربیت، عام تعلیمی اداروں میں طلبہ کے لیے اسکریننگ کی خدمات، کوکلیئر امپلانٹس جیسی خصوصی امداد کی فراہمی، اور عام تعلیمی اسکولوں میں معمولی معذوری والے خصوصی بچوں کو مرکزی دہارے میں لانے کے ذریعے جامع تعلیم کی سہولیات بھی فراہم کرتا ہے-

خصوصی ضروریات کے حامل تمام بچوں کو اسکولوں میں لانے کے لئے بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے۔ محکمہ ان سے نپٹنے کے لئےشمولیت، مین اسٹریمنگ اور علیحدگیکی سہ جہتی حکمتِعملی اپنانے کیلئے پرُ عزم ہے تا کہ خصوصی ضروریات کے حامل بچوں  کو بامعنی اور آزاد زندگی  گزارنے کے لئے  باختیار  بنایا جا سکے-

سیکرٹری
محکمہ خصوصی تعلیم