داخلے کا معیار

داخلے کا معیار
خصوصی تعلیم کے اداروں میں داخلے کے لیے اہلیت کا معیار درج ذیل ہے:
نرسری کلاس میں داخلے کے لیے امیدوار کی عمر 4 سے 9 سال تک ہونی چاہیے
کلاس 1 سے 5، کلاس 7 اور کلاس 8 میں داخلے کے لیے پرنسپل/ہیڈ ماسٹر امیداوار کا تحریری ٹیسٹ/انٹرویو لے گا
کلاس 9 اور کلاس 10 میں داخلے کے لیے کلاس 5 اور کلاس 8 کے پاس کرنے کا سرٹیفکیٹ جمع کرانا ضروری ہوگا 
میٹرک اور ایف اے/پوسٹ میٹرک ڈپلومہ کا سرٹیفکیٹ بالترتیب گیارویں اور تیریویں جماعت کی کلاسوں میں داخلے کے لیے درکار ہوگا
سال اول اور تیسرے سال کی کلاسوں میں داخلے کے لیے زیادہ سے زیادہ عمر بالترتیب 22 اور 25 سال ہوگی
سال اول اور تیسرے سال کی کلاسوں میں داخلے کے لیے عمر میں رعایت 2 سے 5 سال ہو گی
بارہوں اور چودویں جماعت میں داخلے کے لیے بی آئی ایس ای کی طرف سے جاری کردہ گیارویں جماعت کی مارکس شیٹ درکار ہوگی
ذہنی معذور بچوں کے اداروں میں داخلے کے لیے امیدوار کی عمر 5 سے 14 سال تک ہونی ضروری ہے
سلو لرنر بچوں کے اداروں میں داخلے کے لیے امیدوار کی عمر 5 سے 10 سال تک ہونی چاہیے
سلولرنر بچوں کے اداروں میں داخلے کے لیے بچوں کا آئی کیو لیول 70-95 کے درمیان ہونا چاہیے
خصوصی تعلیم کے اداروں میں داخلے کے لیے درج ذیل دستاویزات درکار ہیں:
پیدائشی سرٹیفکیٹ کی کاپی
والد/سرپرست کے CNIC کی کاپی
طالب علم کے CNIC کی کاپی (اگر قابل اطلاق ہو) 
ڈومیسائل کی کاپی (اگر قابل اطلاق ہو)
تعلیمی سرٹیفکیٹ کی کاپی (اگر قابل اطلاق ہو)
این او سی (اگر قابل اطلاق ہو)
سکول چھوڑنے کا سرٹیفکیٹ (اگر قابل اطلاق ہو)